GetTransfer.com کیا ہے؟
GetTransfer.com ایک عالمی آن لائن بازار ہے جو مسافروں اور ڈرائیوروں کو پرائیویٹ ٹرانسفر کے لیے جوڑتا ہے۔ GetTransfer.com پر رجسٹرڈ صارفین ٹرانسفر اور ڈیلیوری خدمات کے لیے درخواستیں جمع کر سکتے ہیں اور ٹرانسپورٹیشن سروس فراہم کرنے والوں سے براہ راست آفرز وصول کر سکتے ہیں۔ ان آفرز میں گاڑی کی اصل تصاویر، گاڑی کی درجہ بندی اور مکمل کردہ سفر شامل ہوتی ہیں اور یہ سب صارف کی جانب سے ادائیگی کرنے سے پہلے دستیاب ہوتی ہیں۔
دستبرداری: GetTransfer.com اور اس سے منسلک ایپ ایک بکنگ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے جو کلائنٹس اور آزاد ٹرانسپورٹ سروس فراہم کنندگان کے درمیان رابطے کو آسان بناتی ہے۔ ٹرانسپورٹ سروسز براہِ راست فراہم کنندگان کی جانب سے کلائنٹس کو پیش کی جاتی ہیں اور یہ GetTransfer پلیٹ فارم سے آزاد ہیں۔ GetTransfer.com ان ٹرانسپورٹ سروسز کی شرائط و ضوابط پر کنٹرول نہیں رکھتا اور نہ ہی ان پر اثرانداز ہوتا ہے۔ GetTransfer.com صرف ایک ثالث کے طور پر کام کرتا ہے اور اس کی ذمہ داری صرف بکنگ کے عمل کو آسان بنانا ہے، نہ کہ اصل ٹرانسپورٹ سروسز کی فراہمی۔
عام طور پر پوچھے جانے والے سوالات
فی گھنٹہ کار کا کرایہ کیا ہے؟
آپ شوفر والی کار فی گھنٹہ کی بنیاد پر حاصل کرسکتے ہیں۔
با رعایت آپشنس، مثلاً، اگر آپ کے کاروباری دورے کی کئی اپائنٹمنٹس ہیں یا گائیڈ کے ساتھ پرکشش تفریحی مقامات کی سیر کرنی ہے یا خود اپنے راستے پر سفر کرنا ہے۔
اپنے آرڈر فارم کے کامینٹ کے خانے میں ڈرائیور کو شروع اور ختم ہونے کی تاریخ/وقت اور سفر کی تفصیلات فراہم کریں۔
اپنے سفر کی تفصیلات کے لحاظ سے بہترین اور انتہائی موزوں قیمت والی آفرز حاصل کرنے کے لیے براہِ مہربانی متعلقہ معلومات بھی شامل کریں: راستے میں رکنے کی جگہیں اور وقت، گاڑی اور ڈرائیور کی ترجیحات وغیرہ۔
ڈلیوری سروس کو کس طرح آرڈر کرنا ہے؟
ڈلیوری آرڈر کرنے کے لیے، براہِ مہربانی ڈلیوری کی تاریخ، پِک اَپ اور منزل کی جگہوں، پیمائش اور مواد (مثلا10 کلوگرام کا سوٹ کیس، پھولوں کا گلدستہ وغیرہ) کی وضاحت کریں۔ اس کے بعد آفر کا انتخاب کریں اور اگر ضرورت ہو تو اپنے ڈرائیور کے لیے تفصیلات کی وضاحت کریں۔
جلد از جلد سواری کس طرح سے آرڈر کی جائے؟
اگر آپ کو ضرورت ہو تو آپ فوری طور پر یا پھر ممکنہ حد تک جلد از جلد سواری آرڈر کرسکتے ہیں۔ قریب ترین ڈرائیور کی آفر منتخب کرنے میں مدد کے لیے آپ ڈرائیور کے پہنچنے تک لگنے والے وقت کی جانچ کرسکتے ہیں۔
سواری کی قیمت میں کیا شامل ہوتا ہے؟
آپ کی درخواست کے سلسلے میں ڈرائیور اپنی قیمتیں پیش کرتے ہیں۔ ڈرائیور کی قیمت میں جو چیزیں شامل ہیں ان میں مفت انتظار کا وقت (ہوائی اڈوں، سمندر یا دریا پر مسافروں کی بندرگاہ کے ٹرمنلز پر 60 منٹ، ریلوی اسٹیشن پر 30 منٹ اور باقی تمام مقامات پر 15 منٹ)، پیٹرول اور اگر راستے میں کوئی ٹول وغیرہ ہوا تو وہ۔.
اگر ڈرائیور نہ پہنچا تو ایسی صورت میں کیا ہوگا؟
سب سے پہلے اپنے ڈرائیور سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں۔ آپ کے ذاتی اکاؤنٹ میں سواری کی معلومات میں ڈرائیور کے رابطے کی معلومات کی تفصیلات درج ہیں۔ اگر آپ فون یا چیٹ کے ذریعے ڈرائیور سے رابطہ کرنے میں ناکام رہیں تو براہِ مہربانی صورتحال کے بارے میں سپورٹ ٹیم کو مطلع کریں۔
کیا میں GetTransfer.com کے ڈرائیوروں پر اعتماد کرسکتا/سکتی ہوں؟
ہماری سروس استعمال کرنے والے صارفین ڈرائیوروں کی کارکردگی کی تشخیص کرتے ہیں۔ ہم استعمال کنندوں کی جانب سے فراہم کردہ فیڈبیک کا جائزہ لیتے ہیں اور صرف صاف ستھرا ریکارڈ رکھنے والے کانٹریکٹز کے ساتھ کام کرنا جاری رکھتے ہیں۔
کیریئرز کی آفرز میں کیریئرز کی ریٹنگز بھی شامل ہوتی ہیں تو اس طرح ہمارے صارفین ہمیشہ بہترین کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
اگر میری فلائیٹ تاخیر کا شکار ہو جائے تو ایسی صورت میں کیا ہوگا؟
ہوائی اڈے پر مفت انتظار کا وقت 60 منٹ ہے۔ اگر ایک گھنٹے سے زیادہ تاخیر ہوتی ہے، تو براہِ مہربانی ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔
اس بات کی یقین دہانی کس طرح سے ہوگی کہ کار میں میرا پورا سامان آجائے گا؟
آرڈر فارم میں کامینٹ کے خانے میں اپنے سامان کی پیمائش اور چیزوں کی تعداد کی وضاحت کریں۔ مثلاً 2 اسکی بیگز 180 سینٹی میٹر لمبے اور دو سوٹ کیس۔ ڈرائیور آپ کی مطلوبہ ضروریات کو دیکھ لیں گے اور آپ کو موزوں گاڑیاں رکھنے والے ڈرائیوروں کی جانب سے ہی آفرز موصول ہوں گی۔ اگر پھر بھی آپ مطمئن نہیں ہیں تو ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔